LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا

Web Desk

2 October 2026

وفاقی وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان جاری معاشی اصلاحاتی شراکت داری، بالخصوص معاشی نمو، روزگار کی فراہمی، مالیاتی نظم و ضبط، اور ریونیو موبلائزیشن سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات کی پیش رفت اور ترجیحات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیرِ خزانہ نے زور دیا کہ معاشی اصلاحات کو اب صرف ڈیزائن تک محدود رکھنے کے بجائے ہدفی اور قابلِ عمل اقدامات کی صورت میں نافذ کیا جائے تاکہ کاروباری ماحول اور اقتصادی سرگرمیوں میں نمایاں بہتری لائی جا سکے۔

ملاقات کے دوران ‘گروتھ اینڈ جابز آپریشن’، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (SMEs) اور ایکسپورٹ فنانس کے فروغ، وزیراعظم کے ‘ایکسس ٹو فنانس’ اقدام، اور ایک متحدہ ‘انسالوینسی فریم ورک’ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ فارماسیوٹیکلز، زراعت، بیجوں کی رجسٹریشن، نیشنل ٹیرف پالیسی اور ٹیکس اصلاحات کے لیے عالمی بینک کی تکنیکی معاونت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ فریقین نے جی ایس ٹی ہارمونائزیشن، زرعی آمدنی پر ٹیکس، کیپیٹل مارکیٹس کی وسعت اور حکومت کے رائٹ سائزنگ ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا، جبکہ محمد اورنگزیب نے ملکی ‘ساورن کریڈٹ ریٹنگ’ میں بہتری کے لیے مالیاتی و قرضوں کے پائیدار انتظام اور ساختاتی اصلاحات کا تسلسل جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔