LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات، حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

صومالی قزاقوں سے چار پاکستانی چھڑوا لیے، کل وطن پہنچیں گے: اسحاق ڈار

Web Desk

2 October 2026

نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ صومالی قزاقوں کے قبضے سے آزاد کرائے گئے ‘آنر 25’ (Honor 25) آئل ٹینکر کے 4 یرغمالی پاکستانی شہریوں کو کامیابی سے باحفاظت نکال لیا گیا ہے، جو 3 اکتوبر کو کراچی پہنچ رہے ہیں۔ ان افراد میں یاسر خان، عقیل خان، امین بن شمس اور عثمان غنی شامل ہیں۔ نائب وزیراعظم نے بتایا کہ جبوتی میں قائم پاکستانی سفارت خانہ ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل متحرک ہے۔ جبکہ قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانی شہریوں (عمران علی، یاسین محمد اور سید یوسف حسین) کی میتوں کو بھی وطن واپس لانے کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اسحاق ڈار کے مطابق، تین دیگر پاکستانی اہکار کپتان کے ساتھ فی الحال جہاز پر ہی موجود ہیں، جن کی محفوظ واپسی کے لیے دوست ممالک سے مسلسل رابطہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، صومالیہ کی حکومت نے واقعے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی میتیں واپس بھیجنے میں مکمل معاونت کا اعادہ کیا ہے۔ یہ المناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب صومالیہ کی پنٹ لینڈ میری ٹائم پولیس نے قزاقوں سے آئل ٹینکر آزاد کرانے کے لیے فائرنگ کا تبادلہ کیا، جس کے دوران قزاقوں کی بلاتخصیص فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 یرغمالی ہلاک ہو گئے تھے۔ سیکورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 9 صومالی قزاقوں کو گرفتار کر لیا تھا۔