LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے دبئی میں پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو کا 14واں ایڈیشن شروع، اربوں روپے کے منصوبوں کی نمائش آپریشن فجر الیمن: حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 875 حملے، 130 ہلاک یا غیر مؤثر ہونے کا دعویٰ جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنے دیں، کراچی پر بھی کرم نوازی کریں: خالد مقبول سعودی وزیر خارجہ کے قطر اور مصر کے ہم منصبوں سے رابطے، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال پولینڈ کے شہر کراکوف میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، 15 زخمی ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دیں، پاسداران انقلاب ایران کو روس سے جدید ایس 400 ائیر ڈیفنس سسٹم ملنے کا امکان، معاہدہ طے پا گیا

66 ہزار لوگ آف لوڈ ،ڈی جی ایف آئی اے کا قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں انکشاف

Web Desk

17 December 2025

ڈی جی ایف آئی اے: غیر قانونی بیرون ملک سفر روکنے کے لیے جدید نظام اور سخت اقدامات

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے نے بیرون ملک غیر قانونی سفر اور آف لوڈ ہونے والے مسافروں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس سال مجموعی طور پر 66 ہزار پاکستانی مسافر آف لوڈ کیے گئے، جن میں سے 15 ہزار افراد فوگ اور موسمی وجوہات کی بنا پر اور باقی 51 ہزار دیگر وجوہات کی بنیاد پر آف لوڈ ہوئے

ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا کہ آف لوڈنگ صرف دستاویزات، ڈیٹا اور آن لائن ویریفکیشن کی بنیاد پر کی جاتی ہے اور کسی بھی مسافر کو سیاسی یا وی آئی پی دباؤ پر کلیئر نہیں کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بدعنوانی میں ملوث 180 اہلکار کو نوکری سے برطرف کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ سعودی عرب نے 24 ہزار، دوبئی نے 6 ہزار اور آزربیجان نے 2,500 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا۔ دوبئی نے پاکستانیوں کے لیے ویزا بھی بند کر دیا ہے۔ بعض افراد عمرے کے نام پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن آف لوڈ کیے گئے۔

ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق پاکستان کے پاسپورٹ کی رینکنگ غیر قانونی سفر کی روک تھام کی وجہ سے 118 سے بڑھ کر 92 نمبر تک آ گئی ہے۔ اب پاکستان غیر قانونی یورپ سفر کے لحاظ سے ٹاپ فائیو ممالک میں شامل نہیں رہا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوری کے وسط میں EME ایپلیکیشن لانچ کی جائے گی، جس کے ذریعے بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن کلیئرنس حاصل کر سکیں گے۔ایف آئی اے نے کہا کہ آف لوڈ کیے گئے مسافروں کی اکثریت وزٹ، عمرہ اور ورک ویزا کی کیٹیگری سے تھی اور ایئرپورٹس پر مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے مشتبہ کیسز کی پیشگی نشاندہی کی جا رہی ہے۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایک جعلی فٹ بال کلب نے جاپان میں فٹ بال ٹیم بھیجی، جس میں ایک لنگڑا شخص بھی جاپان پہنچ گیا، جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ 2022 میں بھی اسی جعلی کلب کو جاپان بھیجا گیا تھا