الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیدی
Web Desk
2 October 2026
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکومتِ پنجاب کو صوبے میں طویل عرصے سے التوا کا شکار بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو منعقد کرانے کی تجویز دیتے ہوئے انتخابات کا ڈرافٹ شیڈول چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے تیار کردہ اس مجوزہ پروگرام کے تحت پنجاب میں بلدیاتی نظام کی بحالی کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز اکتوبر کے آخری ہفتے سے ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مجوزہ شیڈول کے مطابق امیدوار 27 اکتوبر سے 30 اکتوبر کے درمیان اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے، جن کی جانچ پڑتال کا عمل 2 سے 5 نومبر کے دوران مکمل کیا جائے گا۔ کاغذات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 7 سے 11 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، جبکہ اپیلٹ ٹربیونل 12 سے 16 نومبر کے درمیان ان اپیلوں کا فیصلہ کریں گے۔ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 18 نومبر مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد 19 نومبر کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کی جائیں گی اور 20 نومبر کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 14 دسمبر کو ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسران 17 دسمبر تک حتمی نتائج کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
متعلقہ عنوانات
برطانیہ میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے نظام میں خرابی، 2 ہزار سے زائد پروازیں متاثر
2 October 2026
رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ میں تجارتی خسارہ 10.79 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
2 October 2026
حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کے پہلے روز کے بعد اپوزیشن قیادت کی اہم بیٹھک
2 October 2026
سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
2 October 2026
روپے کی قدر میں بہتری، انٹربینک میں ڈالر مزید سستا ہوگیا
2 October 2026
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
2 October 2026
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
2 October 2026
وزیر خزانہ سے ورلڈ بینک کے وفد کی ملاقات، معاشی اصلاحات کا جائزہ لیا
2 October 2026