حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ملاقات، تمام بات چیت راز میں رکھنے پر زور
Web Desk
2 October 2026
اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن کے مذاکراتی وفود کا اہم اجلاس جاری ہے، جہاں نمازِ جمعہ کے وقفے کے بعد مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس، اسد قیصر، اور عامر ڈوگر جبکہ حکومت اور اتحادیوں کی جانب سے محسن نقوی، رانا ثناء اللہ، نوید قمر، شیری رحمان، طلال چوہدری، امیر مقام اور طارق فضل چوہدری شرکت کر رہے ہیں۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر محسن نقوی نے دونوں وفود کو خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی موجودہ صورتحال اور سکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس سے قبل صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں کے پی کی سکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر کسی پیشگی شرط اور پورے خلوص کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہیں، اور یہ بات چیت محض فوٹو سیشن تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ ادھر حکومتی رہنماؤں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ سیاسی بحران اور ممکنہ لانگ مارچ کے تنازعات کا حل بات چیت کے ذریعے ہی نکالا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور عالمی بینک کے وفد کی ملاقات،
2 October 2026
جماعت اسلامی نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کردیا
2 October 2026
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت حکومت اور اپوزیشن ارکان کا اہم جرگہ، سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات جاری
2 October 2026
پیٹرول سبسڈی اور گیس کمپنیوں کے واجبات پر حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ڈیڈلاک برقرار
2 October 2026
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات، اے پی سی میں شرکت کی دعوت
2 October 2026
مدینہ منورہ پر حملہ عالم اسلام کے دل اور عقیدے پر حملہ ہے، مسلم حکمران مصلحتیں بالائے طاق رکھ کر مضبوط اتحاد قائم کریں: مولانا فضل الرحمان
2 October 2026
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پشاور ہائیکورٹ کی سہیل آفریدی کے وکلاء کو آخری وارننگ
2 October 2026