LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ

مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی

Web Desk

2 October 2026

یمن کی حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے شہر مدینہ میں مسجد نبوی کو بجلی فراہم کرنے والی تنصیبات میں شامل ‘طیبہ پاور اسٹیشن’ کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کی متعدد عرب اور اسلامی ممالک نے شدید مذمت کی ہے۔ اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق 29 ستمبر کی صبح ہونے والے اس حملے کی تحقیقات کے بعد تصدیق کی گئی ہے کہ حوثی ملیشیا اس بزدلانہ کارروائی میں ملوث تھی۔ واقعے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر یمنی فوج اور اتحادی افواج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا، صعدہ (جہاں 11 اہداف کو نشانہ بنایا گیا) اور تعز میں حوثیوں کے فوجی نظام پر 27 فضائی حملے کیے۔ واضح رہے کہ حوثی ملیشیا 2015 سے سعودی عرب پر وقفے وقفے سے ڈرون اور میزائل حملے کرتی رہی ہے، اور اس سے قبل مکہ مکرمہ کی طرف بھیجے گئے ڈرون و میزائل بھی فضا میں ناکام بنائے جا چکے ہیں۔