LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج ٹرمپ کے ایرانی فوج کے مکمل تباہ ہونے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں: مجید ابن رضا ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا امریکا میں ہاؤسنگ قرضوں کی شرح 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ایران میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر ریکارڈ اضافہ معاون پائلٹ نے طیارے کے کپتان پرحملہ کیا، سعودی اور اماراتی ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ایرانی میڈیا نے اماراتی طیارے کے واقعہ کو ’’فالزفلیگ‘‘ کارروائی قرار دیدیا پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن

اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ

Web Desk

2 October 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران رواں ہفتے پیش آنے والے ‘فلائی دبئی’ واقعے سے منسلک پایا گیا تو تہران کو انتہائی سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے اماراتی پرواز کے کپتان پر چاقو سے حملہ کرنے والے کو پائلٹ کو ایران سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بریفنگ دی گئی ہے کہ اس واقعے میں ملوث پائلٹ کا تعلق ایران سے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران یا تو ایک منصفانہ معاہدے پر دستخط کرے گا یا پھر اس کا وجود باقی نہیں رہے گا۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اس سے قبل کہا تھا کہ کوپائلٹ کا ایران سے تعلق جوڑنا قبل از وقت ہوگا۔ تیل کی قیمتوں کے حوالے سے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کا معاملہ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی کیونکہ آبنائے ہرمز سے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ تیل نکالا جا رہا ہے۔