امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
Web Desk
2 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کے ٹاؤن ‘مارلبورو’ (Marlboro Township) پر پہلی مسجد کی تعمیر کی درخواست مسلسل پانچ سال تک منسوخ اور رد کرنے پر وفاقی عدالت میں امتیازی سلوک اور آئینی حقوق کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کر دیا گیا ہے۔ مارلبورو کے رہائشی محمد طاہر کی جانب سے نیو جرسی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کی گئی 103 صفحات پر مشتمل درخواست میں بلدیاتی ادارے (زوننگ بورڈ) اور میونسپل کلرک کو نامزد کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ مسجد کے منصوبے کو غیر منصفانہ تاخیر، امتیازی زمین و مکانات کے قوانین اور شدید تعصب کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ علاقے میں دیگر مذہبی اور غیر مذہبی عمارتوں کے لیے ایسے سخت قوانین لاگو نہیں کیے گئے۔
مسجد انتظامیہ اور ایشین امریکن لیگل ڈیفنس اینڈ ایجوکیشن فنڈ (AALDEF) کے وکیل رونک پٹیل نے ٹاؤن ہال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کمیونٹی گزشتہ پانچ سال سے عبادت گاہ قائم کرنے کا آئینی حق مانگ رہی تھی، لیکن اسلامو فوبیا اور اسلام مخالف سیاسی دباؤ کے باعث زوننگ بورڈ نے رواں سال 23 جون کو 13 ہزار مربع فٹ پر محیط ‘مارلبورو مسلم سینٹر’ کی درخواست متفقہ طور پر منسوخ کر دی۔ دوسری جانب مارلبورو کے میئر جون ہارنک نے زوننگ بورڈ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ مجوزہ جگہ مسجد کی تعمیر کے لیے مناسب نہیں ہے اور ٹاؤن شپ انتظامیہ عدالت میں اس فیصلے کا دفاع کرے گی۔ مقامی مسلم شہریوں کے مطابق علاقے میں عیسائی، یہودی اور ہندو برادریوں کی 10 سے زائد عبادت گاہیں موجود ہیں، جبکہ مسلمانوں کو نمازِ جمعہ اور دیگر مذہبی اجتماعات کے لیے دوسرے علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026