ڈیزل کی قیمتیں ایک سال تک معمول پر نہیں آسکیں گی: امریکی کمپنیوں نے خبردار کر دیا
Web Desk
2 October 2026
امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم کے ‘ڈیلاس فیڈ’ (Dallas Fed) کی جانب سے کیے گئے ایک تازہ ترین انرجی سروے میں امریکی توانائی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ میں ڈیزل کی قیمتیں اگلے ایک سال سے زائد عرصے تک معمول پر نہیں آ سکیں گی۔ سروے کے مطابق، ایران کے ساتھ جنگی صورتحال اور یوکرین کی جانب سے روسی ریفائنریوں پر کیے جانے والے حملوں کے اثرات اب عالمگیر سطح پر مرتب ہونا شروع ہو چکے ہیں، جس کے باعث عالمی ایندھن کا یہ بحران آنے والے مہینوں میں ایندھن کی مارکیٹ کو مزید متاثر کرے گا۔ سروے میں 48 فیصد توانائی ایگزیکٹوز کا ماننا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں کو سابقہ سطح پر آنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگے گا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ستمبر کے دوران امریکہ میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت ساڑھے 6 ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی انتظامیہ کی جانب سے ملک میں ایندھن کی قلت پر قابو پانے کے لیے ڈیزل کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم، ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس اقدام سے وقتی طور پر تو قیمتوں میں کمی آسکتی ہے، لیکن بعد میں اس کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں توازن بگڑنے سے مہنگائی میں شدید اضافہ ہوگا۔ معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایندھن اور بالخصوص ڈیزل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث امریکی مڈ ٹرم (وسط مدتی) انتخابات میں ووٹرز کی جانب سے حکمران ریپبلکن پارٹی کے خلاف شدید ردِعمل اور ناراضی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026