LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

فیول سبسڈی سکیم سے 75 لاکھ سے زائد شہری مستفید، وزیراعظم نے حکومتی اقدامات کو سراہ

Web Desk

1 October 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرائم منسٹر فیول ریلیف اسکیم کی پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت اور مثبت اقدامات کے باعث ملک بھر میں شہری فیول سبسڈی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے 15 ستمبر سے شروع ہونے والی اس سکیم کے ذریعے اب تک 75 لاکھ سے زائد شہریوں کے مستفید ہونے پر شدید اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سکیم کے تحت بالخصوص موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔ اب تک 84 لاکھ سے زائد افراد پورٹل پر رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ پیٹرول سبسڈی کے لیے جاری کیے گئے 1 کروڑ 22 لاکھ ٹوکنز میں سے 1 کروڑ 3 لاکھ سے زائد ٹوکنز استعمال کیے جا چکے ہیں۔ یہ اسکیم اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے اور پہلی و دوسری بار ریلیف حاصل کرنے والے شہری آئندہ ہفتے کی سبسڈی کے بھی حقدار ہوں گے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پیٹرولیم قیمتوں کے تناظر میں کم آمدن اور متوسط طبقے کو آسانیاں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔