پنجاب میں ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف
Web Desk
17 December 2025
ماڈرن سبزی منڈیوں خریداروں اور آڑھتیوں کے صاف پانی کے لئے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹ بحال کر دیئے گئے، ماڈرن سبزی منڈیوں میں نیا سٹاف اور ویسٹ کولیکشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، پنجاب کے خریداروں اور آڑھتیوں کو 188 ماڈرن سبزی منڈیوں میں اب صاف ستھرے ٹائلٹ مکمل فعال ملیں گے۔
خریداروں کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم اور ریٹ بورڈ آویزاں کر دیئے گئے، ماڈرن سبزی منڈیوں میں 2 لاکھ 66 ہزار سے زائد سٹریٹ لائٹس فعال ہوچکی، ماڈرن سبزی منڈیوں کا گرین ویسٹ بائیو گیس اور پولٹری فیڈ بنانے کیلئے استعمال ہوگا، ہر ماڈرن سبزی منڈی میں ڈرینج سسٹم بحال کر دیا گیا، ہر مین ہول پر ڈھکن لگ گئے ہیں۔پنجاب میں پہلی دفعہ سبزی اور پھلوں کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لئے ٹریکنگ آن ویل سسٹم نافذ کر دیا گیا، پنجاب میں آنے والے سبزی اور پھل کے ہر ٹرک کی ٹریکنگ سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کر دی گئی، پاکپتن، قصور، ساہیوال، میاں چنوں، شیخوپورہ اور منڈی بہاؤالدین میں ماڈرن سبزی منڈیاں قائم ہوں گی۔مری کے عوام کو سستے پھل اور سبزی فراہم کرنے کیلئے سپلائی چین سسٹم قائم کر دیا گیا، ہول سیل نرخ پر پھل اور سبزیاں میسر ہوں گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آف سیزن سبزیوں کے حصول کیلئے جدید طریقہ کاشت اختیار کرنے کی ہدایت کر دی اور عوام کو دھوکہ دینے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو نوکری سے فارغ کر کے جیل میں ڈالنے کا حکم دے دیا، مارکیٹ کمیٹیوں میں پبلک سروس کمیشن کے ذریعے میرٹ پر سیکرٹری بھرتی کرنے کی اجازت بھی دے دی۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026