امریکی وزیر دفاع کا فوج میں ’’خودکار جنگی کمانڈ‘‘ قائم کرنے کا اعلان
Web Desk
1 October 2026
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی فوج کے تحت ایک نئی اختصاصی ‘خودکار جنگی کمانڈ’ (Autonomous Warfare Command) قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ فور سٹار جنرل کی قیادت میں کام کرنے والی یہ نئی عسکری کمانڈ مکمل طور پر روبوٹک جنگی صلاحیتوں، خودمختار ڈرون سسٹمز اور مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں امریکی پیش رفت کو وسعت دینے پر کام کرے گی۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے اپنے بیان میں کہا کہ جدید دور کی جنگوں کی رفتار روایتی دفاعی نظاموں کی تیاری سے کہیں زیادہ تیز ہو چکی ہے، جبکہ جدید ٹیکنالوجی نے انتہائی کم قیمت مگر حیرت انگیز طور پر درست حملہ آور نظاموں کی تیاری کو ممکن بنا دیا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ امریکی فوج کو صرف تکنیکی معیار ہی نہیں بلکہ حربی آلات اور ڈرونز کی مقدار پر بھی توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین جنگ نے ڈرون ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے جہاں روسی نقصانات کا 70 فیصد ڈرون حملوں سے منسلک ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ عسکری شعبے میں مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی عالمی سکیورٹی کے لیے نئے خطرات بھی پیدا کر رہی ہے
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026