چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
Web Desk
1 October 2026
پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے لازوال اور پائیدار شراکت دار ہیں۔ اسلام آباد میں چین کے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان اپنی اعلیٰ سفارتی بصیرت اور پالیسیوں کے باعث بین الاقوامی سطح پر انتہائی اہم اور متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان نے نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر امن، سکیورٹی اور استحکام کے تحفظ کے لیے نمایاں اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عالمی فورم پر پاکستان کے قومی مفادات کا انتہائی مضبوطی اور جرات سے دفاع کیا۔ جیانگ ژائی ڈونگ کا مزید کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر مشکل اور اچھے وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ بھائیوں کی طرح کھڑے رہے ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں پاک-چین عملی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ کو ہمیشہ سرِ فہرست ترجیح دی ہے۔
متعلقہ عنوانات
کرک میں گیس کنکشن کرتے ہوئے دھماکہ، مکان کا ایک حصہ منہدم، 4 افراد جاں بحق
2 October 2026
پاکستان کی مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کی مذمت، سعودیہ سے اظہارِ یکجہتی
2 October 2026
طلبہ وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ، سفارتی کردار میں اظہار دلچسپی
2 October 2026
مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملے کے بعد یمنی فوج کی دارالحکومت صنعا میں کارروائی
2 October 2026
اماراتی پرواز واقعہ میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا: ٹرمپ
2 October 2026
امریکی ریاست نیو جرسی کی مارلبورو ٹاؤن شپ پر مسجد کی تعمیر سے انکار پر وفاقی عدالت میں مقدمہ دائر
2 October 2026
حکومت اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے
2 October 2026
حوثی ملیشیا کے 2 میزائل، 4 ڈرونز فضا میں ہی تباہ کر دیئے: ترجمان اتحادی افواج
2 October 2026