LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے: ایرانی صدر ٹرمپ کا نڈال حسن کی سزائے موت براہِ راست نشر نہ کرنے کا اعلان زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ سعودی عرب میں یورپی یونین اور خلیج تعاون کونسل کا سربراہی اجلاس ملتوی الیکشن کمیشن کا پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات فوری کرانے کا فیصلہ پاکستان اور ملائیشیا کی افواج کی دو ہفتوں پر مشتمل مشترکہ فوجی مشق اختتام پذیر انصاف کی فراہمی کیلئے عدلیہ اور وکلاء کا تعاون ناگزیر ہے: چیف جسٹس آزاد کشمیر کابل میں چائے پینے کے بعد دہشت گردوں کو چھوڑنا بڑی غلطی تھی: اسحاق ڈار مدینہ منورہ کی جانب داغا گیا کروز میزائل سعودی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا ہماری پوری کوشش تھی خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ نہ ہو: محسن نقوی احد چیمہ کی ایم ڈی آپریشنز ورلڈ بینک سے ملاقات، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر اہم تبادلہ خیال روسی وزیرِ داخلہ پاکستان کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ایمان مزاری اور عبدالہادی چٹھہ کے جیل ٹرائل کی منظوری پشاور دیر کالونی اسکول حادثہ: ایل آر ایچ اسپتال میں 33 افراد جاں بحق اور 20 زخمی لائے گئے، ترجمان کے پی ایمرجنسی مارشل لاء سے بدتر، تمام طاقت کا سرچشمہ پارلیمنٹ ہو تو غیر مشروط مذاکرات کو تیار ہیں: محمود خان اچکزئی

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا انٹرنیشنل ایجوکیشن سمٹ سے خطاب

Web Desk

17 December 2025

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل ایجوکیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس سمٹ کا بنیادی مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے، جبکہ اس ایونٹ میں تعلیم کے معیار (کوالٹی) پر بھی تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ عالمی سطح پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، کیونکہ ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد مضبوط تحقیق پر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کو تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات جیسے سنگین مسائل کا بھی سامنا ہے، جن سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔جین میریٹ کا کہنا تھا کہ ریسرچ کے شعبے میں برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تعاون کافی پرانا اور مضبوط ہے، جو دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ایجوکیشن ریفارمز ایک کمیونٹی آف پریکٹس ہے، جس کے لیے اجتماعی کاوشیں اور شراکت داری ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے مابین یونیورسٹیز کی سطح پر تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ پلاننگ اور فنانسنگ کے حوالے سے ریسرچرز کا وفاقی حکام کے ساتھ مل کر مشاورت کرنا بھی نہایت اہم ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ دنیا میں بے شمار ایسی مثالیں موجود ہیں جو یہ ثابت کرتی ہیں کہ مجموعی اور مشترکہ کوششوں کے ذریعے بڑی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔