عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
Web Desk
30 September 2026
عراق میں دو دہائیوں سے زائد عرصے تک موجود رہنے کے بعد امریکی افواج نے آج عراق میں اپنا فوجی مشن باقاعدہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ملک سے مکمل انخلا مکمل کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی مشن کے اختتام اور ملک کی آزادی کی خوشی میں عراقی فوج نے دارالحکومت بغداد اور نجف کی سڑکوں پر فوجی گاڑیوں کے ساتھ شاندار پریڈ کی۔ اس موقع پر عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو ’یومِ خودمختاری‘ کے طور پر منانے کا بھی اعلان کیا۔ عراقی حکومت کا یہ بھی ماننا ہے کہ غیر ملکی افواج کے مکمل انخلا سے ان ایران نواز دھڑوں کے پاس ہتھیار رکھنے کا جواز بھی ختم ہو جائے گا جو وہ اب تک سکیورٹی خطرات کی آڑ میں استعمال کرتے آئے ہیں
امریکہ اور عراق کے درمیان سال 2024 میں اس فوجی مشن کو مرحلہ وار ختم کرنے پر اتفاق طے پایا تھا، جس کے بعد امریکی فوجی آہستہ آہستہ ملک بھر کے اہم اڈوں سے نکل کر صرف شمالی کردستان کے خود مختار علاقے تک محدود ہو چکے تھے، اور اب بالآخر مکمل انخلا عمل میں آ گیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی افواج نے 2003 میں اس وقت کے عراقی صدر صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے عراق پر حملہ کیا تھا۔ اگرچہ 2011 کے اختتام پر امریکی افواج ایک بار عراق سے واپس چلی گئی تھیں، تاہم تین سال بعد یعنی 2014 میں جب داعش (ISIS) نے عراق کے ایک تہائی حصے پر خونریز قبضہ کر لیا تھا، تو امریکی افواج نے ایک بار پھر عراق میں واپسی کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان، چین کے دل ایک دوسرے سے جڑے اور ایک ساتھ دھڑکتے ہیں: وزیراعظم
30 September 2026
ایف بی آر کی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
30 September 2026
18 سال سے پیپلز پارٹی کی حکومت، سندھ بہت پیچھے رہ گیا: حافظ نعیم الرحمان
30 September 2026
آبنائے ہرمز میں 4 تجارتی جہازوں پر حملے، عالمی توانائی بحران کا خدشہ
30 September 2026
ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
30 September 2026
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
30 September 2026
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں پارلیمانی امور پر مشاورت، اجلاس میں اہم معاملات زیر غور
30 September 2026
پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے کرسچن میرج بل 2026 کی منظوری دے دی
30 September 2026