امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی
Web Desk
30 September 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ایک اہم عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کو غیر قانونی تارکینِ وطن کی تیسرے ملک میں تیز رفتار بے دخلی (Third-Country Deportation) کی عارضی اجازت دے دی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک صفحے پر مشتمل اس ہنگامی حکم نامے پر کسی جج کے دستخط موجود نہیں ہیں اور نہ ہی اس معاملے پر باقاعدہ ووٹنگ کے نتائج کا تفصیلی ریکارڈ جاری کیا گیا ہے، تاہم عدالت کی تین لبرل ججوں نے اس فیصلے سے اختلاف کیا ہے۔
سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ یہ محض ایک عارضی فیصلہ ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی اس متنازع پالیسی کے قانونی جواز اور آئینی حیثیت سے متعلق تفصیلی دلائل کی باضابطہ سماعت رواں برس دسمبر میں کی جائے گی، جس کے بعد حتمی اور مکمل حکم نامہ اگلے برس جاری ہونے کی توقع ہے۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے بعد امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل نے اسے ٹرمپ انتظامیہ کی اہم قانونی اور پالیسی فتح قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ غیر قانونی امیگرنٹس کی جبری اور فوری بے دخلی کی مہم کو تیز تر بنانے کے لیے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) مزید 5 ہزار نئے اہلکاروں کو بھرتی کرنے کے منصوبہ بندی پر کام کر رہی ہے
متعلقہ عنوانات
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی
23 November 2026
ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف
23 November 2026
یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن
23 November 2026
امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی
23 November 2026
جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی
23 November 2026
ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا
23 November 2026
امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد
23 November 2026
پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں
23 November 2026