جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں بڑی پیش رفت
Web Desk
17 December 2025
جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی کو وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ اس سلسلے میں تین سینئر وکلا پر مشتمل قانونی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
قانونی ٹیم کے مطابق اکرم شیخ اور بیرسٹر صلاح الدین اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے کیس کی پیروی کریں گے، جبکہ عزیر بھنڈاری وفاقی آئینی عدالت میں جسٹس جہانگیری کی نمائندگی کرتے ہوئے کیس کی پیروی کریں گے۔ذرائع کے مطابق جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے کیس کو قابلِ سماعت قرار دینے کے فیصلے کو آج چیلنج کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ اپیل دائر کی جائے گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ جسٹس طارق جہانگیری کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی مختلف درخواستیں دائر کی جائیں گی، جن میں قانونی نکات اور آئینی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔قانونی ماہرین کے مطابق اس پیش رفت کے بعد ڈگری کیس ایک نئے قانونی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، جس کے اثرات عدالتی اور آئینی سطح پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026