LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع

وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Web Desk

30 September 2026

وزیراعظم شہباز شریف امریکہ اور برطانیہ کے 13 روزہ اہم سرکاری دورے کی تکمیل کے بعد وطن واپس اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم منگل کی دوپہر برطانیہ کے لوٹن ایئرپورٹ سے پاکستان کے لیے روانہ ہوئے اور ان کی خصوصی پرواز بیلاروس اور قازقستان کی فضائی حدود سے ہوتی ہوئی سوا 8 گھنٹے کی پرواز کے بعد وفاقی دارالحکومت پہنچی۔ اپنے اس اہم غیر ملکی دورے کے دوران وزیراعظم نے 5 روز امریکہ جبکہ 9 دن لندن میں قیام کیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی اور شرکت کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ان کا پرجوش استقبال کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین، کشیدگی اور اقتصادی چیلنجز سمیت اہم عالمی و علاقائی امور پر پاکستان کا موقف انتہائی موثر انداز میں پیش کیا، جبکہ نیویارک اور لندن میں عالمی رہنماؤں اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے اہم دوطرفہ و کثیرالجہتی ملاقاتیں بھی کیں۔