LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع برطانیہ کی امریکا کے زیر استعمال ایئربیس پر دہشتگردی کے شواہد نہ ملنے کی تصدیق انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی پاکستان قبائل موومنٹ کی نئے انتظامی یونٹس بارے ایم کیو ایم کے مؤقف کی حمایت

سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ

Web Desk

30 September 2026

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت سعودی کابینہ کا ایک انتہائی اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں علاقائی و بین الاقوامی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران اہم بحری راہداریوں بشمول آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیجِ عدن میں بین الاقوامی جہاز رانی کی آزادی کو ہر قیمت پر یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ کابینہ نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی ختم کر کے حالات کو 28 فروری سے قبل کی مستحکم سطح پر بحال کرنے کی اہمیت پر خصوصی توجه دی۔

اجلاس کے دوران مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت اور بالخصوص سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سہ فریقی دفاعی تعاون کے فریم ورک کا جامع جائزہ لیا گیا۔ سعودی کابینہ نے بحیرہ احمر اور باب المندب میں تجارتی جہازوں پر حوثی ملیشیا کے جاری حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مذمتی بیان کا خیرمقدم کیا۔ اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ خطے میں امن، سلامتی اور معاشی و بحری استحکام کے تحفظ کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔