LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم اڈیالہ جیل میں قید بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ملاقات کرا دی گئی مراکش کے بادشاہ نے فاطمہ زہرا کو ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم مقرر کردیا بینظیر بھٹو شہیدیونیورسٹی لیاری کے وائس چانسلر نے سیاسی دباؤ بڑھنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ایران پر حملے: یورپی یونین بھی شدید متاثر، فیول امپورٹ بل 100 ارب یورو سے بڑھ گیا سعودی ولی عہد اور امیر قطر کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال عراق سے امریکی افواج کا دو دہائیوں بعد انخلا شروع

خلیج کا بحران نہ پیدا ہوتا تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح بہت آگے جا چکا ہوتا: وزیر اعظم

Web Desk

30 September 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ‘لندن اسٹاک ایکسچینج’ کا تاریخی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مارکیٹ کی روایت کے مطابق ٹریڈنگ اوپننگ کی تقریب میں شرکت کی اور پاکستان کے 3 ارب ڈالرز کے یورو بانڈز کی لسٹنگ کی باضابطہ رونمائی کی۔ اس موقع پر لندن اسٹاک ایکسچینج کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور سینئر حکام نے وزیراعظم کا گرمجوش استقبال کیا۔ واضح رہے کہ شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیراعظم ہیں جنہیں لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپننگ سرمن میں شرکت اور اسے باقاعدہ شروع کرنے کا تاریخی اعزاز حاصل ہوا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے بے پناہ محنت کی ہے جس کے نتیجے میں میکرو اکنامک اشاریے مسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر خلیج میں بحران اور کشیدگی کے حالات پیدا نہ ہوتے تو پاکستان دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح معاشی ترقی کی دوڑ میں بہت آگے جا چکا ہوتا۔ وزیراعظم نے تاکید کی کہ پاکستان خطے میں امن اور معاشی استحکام کے لیے اپنی تمام تر سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم دفتر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور عالمی مالیاتی اداروں کے درمیان گہرے روابط کا مظہر ہے۔ دورے کے دوران متعدد بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے سینیئر حکام سے اہم ملاقاتوں کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہو گئے۔