انتظامی یونٹس بنانے کی ہماری بات 12 سال بعد سب کو سمجھ آ گئی: علی خورشیدی
Web Desk
30 September 2026
اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس بنانے سے متعلق ایم کیو ایم کی موقف پر مبنی بات بارہ سال بعد تمام تر سیاسی حلقوں کی سمجھ میں آ گئی ہے، اور آج پورا پاکستان نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر کھل کر بات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی اصلاحات کے بغیر ملک اور خاص طور پر شہری علاقوں کے مسائل کا حل ممکن نہیں رہا۔
علی خورشیدی نے سندھ حکومت اور موجودہ انتظامی ڈھانچے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل کراچی کا شمار دنیا کے 12 ترقی یافتہ اور متحرک شہروں میں ہوتا تھا، لیکن ناقص حکمتِ عملی اور وسائل کی غیر مساوی تقسیم کے باعث اب کراچی دنیا کے تیسرے بدترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں صرف انفراسٹرکچر کو تباہ نہیں کیا گیا بلکہ معیشت سمیت تمام بنیادی شعبوں کو خراب کرنے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے، جس سے ملک کا معاشی حب شدید بحران کا شکار ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
30 September 2026
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر ناکام
30 September 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
30 September 2026
امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کو امیگرینٹس کی تیسرے ملک بے دخلی کی اجازت دے دی
30 September 2026
اسنوکر کے سابق عالمی چیمپئن گریم ڈوٹ کو 2 بچوں سے جنسی زیادتی کے جر م میں 7 سال قید کی سزا
30 September 2026
وزیر اعظم شہباز شریف دورہ امریکا اور برطانیہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
30 September 2026
ایران کی صورتحال بہت خراب ہے، نہیں معلوم کہ وہ ابھی ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ
30 September 2026
سعودی ولی عہد کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، مکہ دفاعی معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام میں پیشرفت کا جائزہ
30 September 2026