LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم اور پٹرول سستا کرائیں گے، اشرافیہ اور عام عوام میں بہت بڑا فرق ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

Web Desk

29 September 2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں عوام پر لادے گئے ناجائز بوجھ کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور بہت جلد پٹرولیم لیوی ختم کروا کر پٹرول کو سستا کرائیں گے۔

الخدمت کراچی کے تحت ایکسپو سینٹر میں منعقدہ ‘کراچی یوتھ سمٹ 2026’ میں آمد پر حافظ نعیم الرحمٰن کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں شرکاء نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے نوجوانوں کے ہمراہ کھڑے ہو کر قومی ترانہ بھی پڑھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کراچی کے نوجوانوں کو کامیاب سمٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اسے امید کا ایک روشن پیغام قرار دیا۔

ملکی گورننس پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومتی کارکردگی اور گورننس کو دیکھ کر شدید پریشانی ہوتی ہے، کیونکہ معاشرے میں ایک طرف مراعات یافتہ اشرافیہ ہے اور دوسری طرف پس ماندہ عام عوام، اور ان دونوں طبقات کے درمیان ایک بہت بڑی خلیج حائل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدن سے براہ راست ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے، جبکہ بجلی کے بلوں اور پٹرول پر بھی ظالمانہ ٹیکس عائد ہیں۔ عوام پر پٹرولیم لیوی کے نام پر اضافی بوجھ ڈالا جا رہا ہے اور فی لیٹر پٹرول پر 136 روپے تک ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے حکومت اور ریفائنری مافیا پر عوام کے ساتھ مبینہ فراڈ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ روزانہ صبح و شام عوام کا استحصال کیا جا رہا ہے، جبکہ اشرافیہ کو پٹرول اور بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا وہ اثر برداشت نہیں کرنا پڑتا جو ایک عام آدمی کو جھیلنا پڑتا ہے۔ انہوں نے پنجاب کی وزیراعلیٰ کی جانب سے مبینہ طور پر نئے طیارے کی خریداری اور 607 بلٹ پروف گاڑیوں کے ٹینڈرز کا حوالہ دیتے ہوئے حکومتی شاہ خرچیوں کو ہدفِ تنقید بنایا۔ انہوں نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے نے ایک سال میں 700 ارب روپے ٹیکس دیا جبکہ اس کے مقابلے میں جاگیرداروں اور وڈیروں نے صرف 12 ارب روپے ادا کیے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ملک میں خاندانوں اور مخصوص شخصیات کی سیاست بہت ہو چکی لیکن اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا، اور اب ملک کو آئی پی پیز، آئل اور بینکنگ مافیا کے شکنجے سے آزاد کرانا ہوگا۔ نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے میدان میں ایک بڑا انقلاب آ چکا ہے اور جماعت اسلامی بھی اس جدید شعبے پر کام کر رہی ہے جہاں نوجوانوں کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق کورسز کرائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سرکاری ملازمتوں کے منتظر رہنے کے بجائے اپنی کمپنیاں قائم کریں اور خود دوسروں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں۔