LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث ضلع ٹانک میں کرفیو نافذ امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع روس خفیہ طور پر ایران کو جدید سپر سونک کروز میزائل تیار کرنے میں مدد دے رہا: برطانوی میڈیا جرمنی میں ڈرون حملے کی کوشش، یورپی یونین کا روس پر دباؤ بڑھانے کا اعلان ایران نے شادی کی تقریب پر حملے کو واشنگٹن کی اخلاقی گراوٹ کی ایک اور مثال قرار دیدیا امریکی حملوں میں 19 افراد شہید، 108 زخمی ہوئے: ایرانی وزیر صحت کی تصدیق ایران اسرائیل کیساتھ دوبارہ جنگ سے پہلے امریکی اڈوں کو نشانہ بنا رہا: عالمی تجزیہ کار صومالی تنظیم الشباب اور یمنی حوثیوں کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کی اطلاعات میری ٹائم اتحاد میں شمولیت کیلئے ضروری مراحل مکمل کر لیے گئے، سعودی وزارت دفاع جنگ بندی کے باوجود رواں سال غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 900 سے زائد فلسطینی شہید: وزارتِ صحت جغرافیائی، سیاسی کشیدگی: 86 ٹن سونا امریکا اور کینیڈا سے برطانیہ منتقل

ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، فہرست 35 تک پہنچ گئی

Web Desk

17 December 2025

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ نے شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی، برکینا فاسو اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ سفری دستاویزات رکھنے والے افراد کے امریکا میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

نئی پالیسی کے تحت ان ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہلِ خانہ اور افغان اسپیشل امیگرنٹ ویزا رکھنے والے افراد بھی پابندی کی زد میں آئیں گے۔

جزوی سفری پابندی کا سامنا کرنے والے ممالک میں انگولا، انٹیگوا و باربوڈا، بینن، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجر، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ اس سے قبل جون میں افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے باہر ایک افغان شہری کی فائرنگ سے دو نیشنل گارڈ اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد صدر ٹرمپ نے ترقی پذیر ممالک سے امیگریشن محدود کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

صدر ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے بعد سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی تعداد بڑھ کر 35 ہو گئی ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ مزید 15 ممالک پر پابندیوں پر بھی غور کر رہی ہے، جن میں اکثریت افریقی ممالک کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکا ایسے غیر ملکیوں کے داخلے کو روکنا چاہتا ہے جو ملک کو غیر محفوظ یا غیر مستحکم بنا سکتے ہوں