LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی

Web Desk

29 September 2026

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوامی مینڈیٹ کے ساتھ اقتدار میں آئے ہیں اور ہماری ہر پالیسی کا مرکز صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہونی چاہیے، کیونکہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آنے والوں کو ہی حقیقی معنوں میں عوام کی فکر ہوتی ہے۔

وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے بغیر اقتدار میں آنے والے حکمران اربوں روپے کے جہاز اور لگژری گاڑیاں منگواتے ہیں، جبکہ ایس سی او (SCO) کانفرنس کے نام پر وفاقی حکومت نے اربوں کی گاڑیاں منگوائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی شدید قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے اور یہ لوگ چور دروازوں سے اقتدار میں آئے ہیں اس لیے انہیں عوام کے مسائل کا کوئی احساس نہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ صوبے میں خواتین کے لیے پنک بسوں کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کی جائے گی، جبکہ کے پی میں چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جاتا اور ہر شہری کی عزت نفس کا تحفظ کیا جاتا ہے۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری فوج اور پولیس کے بہادر جوان شہید ہوئے ہیں اور اس ناسور کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے عوام کا خون بہہ رہا ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ اب بند کمروں کی پرانی پالیسیاں نہیں چلیں گی بلکہ پالیسیوں میں تبدیلی لائی جائے گی تاکہ کے پی کے عوام کا مزید خون نہ بہے، اور اگر ضرورت پڑی تو اس مقصد کے لیے بغاوت بھی کریں گے۔