تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ آمد، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی
Web Desk
29 September 2026
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے سینٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری سے اہم ملاقات کی۔
اس وفد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (PTI) بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر علامہ ناصر عباس، سینیٹر ذیشان اخونزادہ اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی شامل تھے۔
ملاقات کے دوران تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد نے پیپلز پارٹی کو آنے والی آل پارٹیز کانفرنس (APC) میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامہ پیش کیا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور اہداف کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
سید نیئر حسین بخاری نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے ملنے والی اس دعوت کا پیغام پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک پہنچا دیا جائے گا، اور چیئرمین پی پی پی کا جو بھی حتمی مؤقف ہوگا، اس سے وفد کو جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران دونوں وفود کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئین کی بالادستی، جمہوری اداروں کے استحکام اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی رابطوں کے فروغ سمیت مختلف امور پر بھی کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئینی و جمہوری معاملات پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بامعنی رابطوں اور مشاورت کے عمل کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی
29 September 2026
روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک
29 September 2026
پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ
29 September 2026
اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت
29 September 2026
کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا
29 September 2026
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ
29 September 2026
گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید
29 September 2026
پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا
29 September 2026