LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس اسکیم نفاذ کے ابتدائی مرحلے میں ہے، تمام تکنیکی مشکلات دور کر رہے ہیں: ایف بی آر تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وفد کی پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ آمد، اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

ہمارا لانگ مارچ برقرار ہے، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ رہیں گے، پیپلزپارٹی کے سامنے تجاویز رکھ دی ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

Web Desk

29 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ پارٹی کا لانگ مارچ فی الحال برقرار ہے اور اس حوالے سے کوئی پسپائی اختیار نہیں کی گئی۔

سہیل آفریدی کے منصب کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے عہدے پر برقرار رہیں گے، اور انہیں بانی پی ٹی آئی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ہمارے پاس پیچھے ہٹنے کی کوئی ہدایات نہیں آئیں، اور اس وقت ہمارے ساتھ متحدہ اپوزیشن موجود ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم پیپلزپارٹی کے پاس بطورِ اپوزیشن جماعت کے آئے ہیں اور ملکی مفاد میں کچھ چیزیں سیاسی و سیکیورٹی استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کا مثبت کردار ادا کرنا ناگزیر ہے کیونکہ اس ملک کا اصل مقدر ایک مضبوط جمہوریت ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صوبائی خودمختاری ہمیشہ آئین کے دائرہ کار کے مطابق ہونی چاہیے۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت کچھ ایسے امور زیرِ گردش ہیں جن کے منفی نتائج کا اندیشہ ہے، اور ان اندیشوں کا خاتمہ ملک کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی نے اپنی کچھ اہم تجاویز پیپلزپارٹی کے سامنے رکھ دی ہیں، اور ہمیں توقع ہے کہ ایک دو دن کے اندر پیپلزپارٹی کی جانب سے ہمیں اس پر مثبت جواب مل جائے گا۔