LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت 4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل

آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم

Web Desk

29 September 2026

خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کے آئین کو تسلیم نہیں کرے گا، اس کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی، اور ہماری اولین ترجیح پاکستان بالخصوص خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام ہے۔

تحریکِ انصاف کو چیلنج کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی میں لانگ مارچ کرنے کی سکت نہیں ہے، یہ جماعت اس وقت بھی اسلام آباد جانے کے نام پر محض چھپتی پھر رہی ہے، اور جب عملی طور پر میدان سجے گا تبھی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ صرف میڈیا پر بڑی بڑی بڑھکیں مارتے ہیں اور گرفتاریوں کے نام پر دراصل خود کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، کیونکہ عوام اب ان کے ساتھ نہیں ہیں۔

صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے ناسور کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے گا، اور دہشت گردوں یا ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو کنٹرول کرنا موجودہ صوبائی حکومت کے بس کی بات نہیں۔

آخر میں گورنر خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ آئینِ پاکستان کے اندر صوبے میں گورنر راج نافذ کرنے کا آئینی آپشن موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر اس سے گریز نہیں کیا جائے گا۔