پولیس پر تشدد کا کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ پر فرد جرم کی تاریخ مقرر
Web Desk
29 September 2026
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف پروٹوکول توڑنے اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) اسلام آباد میں جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران دونوں ملزمان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے موقع پر وکلاء ریاست علی آزاد اور زینب عدالت میں پیش ہوئے، اور عدالت کی جانب سے پروٹوکول توڑنے اور پولیس پر تشدد کے اس کیس کا چالان ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلاء کے حوالے کر دیا گیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دونوں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 اکتوبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی ۔
دریں اثناء، انسداد دہشت گردی عدالت میں ہی ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف تھانہ کوہسار میں درج احتجاج کے ایک اور مقدمے کی بھی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے دونوں ملزمان کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے، اور آئندہ سماعت پر 5 اکتوبر کو دلائل طلب کر لیے ہیں۔
سماعت کے دوران سابق وزیر شیریں مزاری نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو رات کے وقت عدالت کھول کر پیش کیا گیا تھا۔ اس پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے وضاحت دی کہ عدالت اس وقت باضابطہ طور پر بند نہیں ہوئی تھی بلکہ پہلے سے ہی اپنا کام جاری رکھے ہوئے تھی، اور جب عدالت کو یہ آگاہی ملی کہ ملزمان کا ریمانڈ آ رہا ہے تو وہ عدالتی ذمہ داری کے تحت وہاں موجود رہے۔
متعلقہ عنوانات
صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
29 September 2026
آئینِ پاکستان کو نہ ماننے والوں سے کوئی بات نہیں ہوگی: فیصل کریم
29 September 2026
ہراسگی قانون کے تحت کارروائی کیلئے جنسی نوعیت کا عنصر ضروری ہے: آئینی عدالت
29 September 2026
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری اور ان تک رسائی نہ دینا بدترین سیاسی انتقام ہے: ترجمان تحریکِ انصاف
29 September 2026
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
29 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز
29 September 2026
حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی
29 September 2026
پنجاب کے 8 اضلاع میں نومبر تک کیتھ لیبز قائم ہوں گی: مریم نواز
29 September 2026