4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر
Web Desk
29 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے سینئر رہنما و سینیٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے 4 اکتوبر کو احتجاجی لانگ مارچ کا فیصلہ اس وقت تک حتمی ہے، تاہم سیاسی صورتحال اور حالات کے تناظر میں حکمتِ عملی کے تحت فیصلے تبدیل بھی کیے جا سکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر کا کہنا تھا کہ پارٹی کے پاس مختلف پلانز موجود ہیں کیونکہ جماعت اور کارکنوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیوں کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے، تاہم اس وقت کسی بھی قسم کے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو ہٹائے جانے سے متعلق گردش کرنے والی تمام خبریں محض قیاس آرائیاں ہیں، نہ تو انہیں ہٹایا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے خلاف کوئی تحریکِ عدم اعتماد لائی جا رہی ہے۔ صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت گورنر راج لگانے کے لیے مخصوص اور ہنگامی حالات درکار ہوتے ہیں، جو اس وقت موجود نہیں ہیں۔
نئے صوبوں کے قیام کے سوال پر علی ظفر کا کہنا تھا کہ صوبے لسانی بنیادوں پر نہیں بلکہ خالصتاً انتظامی بنیادوں پر بننے چاہئیں، لیکن موجودہ سیاسی اور ملکی حالات نئے صوبے بنانے کے لیے ہرگز سازگار نہیں ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ تحریکِ انصاف اپنے آئینی اور جمہوری حق کے حصول کے لیے تمام آئینی اور قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026