LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

مری میں سکول وین حادثے کا شکار، 10 بچے جھلس کر زخمی

Web Desk

29 September 2026

مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب سکول کے بچوں کو لے جانے والی ایک وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں گاڑی میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ اس افسوسناک حادثے میں وین میں سوار 10 بچے جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی قریبی ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، اہلکاروں نے انتہائی بہادری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں پھنسے بچوں کو بحفاظت باہر نکالا، موقع پر ہی تمام زخمی بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، اور پھر فوری طور پر تمام بچوں کو مزید علاج کے لیے سول ہسپتال مری منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب، ریسکیو 1122 کی فائر فائٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں لگی آگ پر مکمل قابو پا لیا، جبکہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر کولنگ کا عمل بھی کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔