سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
Web Desk
29 September 2026
عزم استحکام ویژن کے تحت سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔
سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کر کے 2 دہشت گرد ہلاک کر دیئے، دہشت گردوں نے نوکچہ میں خالی واٹر باؤزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز نے فوری اورمؤثر کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، یہ دہشت گرد این 40 شاہراہ کے مختلف مقامات پرآتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی تخریبی کارروائیوں میں ملوث 11 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی فورسز کی آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026