ملتان میں نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام
Web Desk
16 December 2025
ملتان: ملتان میں نامعلوم مسلح افراد نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان کو اغواء کرنے کی کوشش کی، تاہم وہ خوش قسمتی سے اس حملے میں محفوظ رہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چار گاڑیوں میں سوار تقریباً 15 مسلح افراد، جن میں کچھ نقاب پوش تھے جبکہ بعض نے اپنی شناخت ظاہر کر رکھی تھی، ان کی رہائش گاہ ملتان ہومز پہنچے اور زبردستی گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں میں ان افراد کی مشکوک نقل و حرکت دیکھتے ہی وہ عقبی دروازے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
محمد ذیشان کے مطابق، اغواء کاروں نے ان کی عدم موجودگی پر ان کے اہل خانہ کو ڈرایا دھمکایا اور ان کی موجودگی کے بارے میں پوچھتے رہے۔ اغواء کی کوشش کے دوران ملزمان نے غلطی سے ان کے دوست علی کو محمد ذیشان سمجھ کر اغواء کر لیا۔ تاہم، تھوڑے فاصلے پر جا کر انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور دوست علی کو چھوڑ دیا۔
این سی سی آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذیشان، جو کہ اپنے ادارے میں ریجن کے اہم کیسز کے انکوائری آفیسر بھی ہیں، نے بتایا کہ انہوں نے واقعے سے متعلق اپنے ادارے کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں تاحال اغواء کی کوشش کے محرکات اور اس میں ملوث افراد کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026