سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ
Web Desk
29 September 2026
نیو یارک (رپورٹ آئزہ عرفان) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال اور بالخصوص مسئلہ فلسطین (قرارداد 2334) پر پاکستان کا دوٹوک اور واضح موقف پیش کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے متنبہ کیا کہ قابض طاقت اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں غیر قانونی آباد کاری میں توسیع، جبری بے دخلی اور زمینوں پر مسلسل قبضے کے ذریعے جغرافیائی و آبادیاتی ہیئت کو دانستہ طور پر تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے E1 منصوبے اور 1,600 سے زائد آبادکاروں کے تشدد کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے غیر قانونی بستیوں کی مصنوعات پر پابندیاں عائد کرنے والے برطانوی، فرانسیسی اور کینیڈین اقدامات کا خیرمقدم کیا۔
سفیر عثمان جدون نے غزہ کی دلدوز صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 1,400 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور آبادی کو محض 30 فیصد محدود رقبے پر محصور کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 اور نیویارک اعلامیے پر فوری و مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ غزہ اور مغربی کنارہ ایک ناقابلِ تقسیم علاقائی وحدت ہیں اور دنیا کو 1967ء سے قبل کی سرحدوں پر مبنی، القدس الشریف کے دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے معینہ مدت پر مبنی ناقابلِ واپسی سیاسی عمل کا فوری آغاز کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی
29 September 2026
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
29 September 2026
سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی
29 September 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
29 September 2026
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل
29 September 2026
امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر
29 September 2026
ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید
29 September 2026
اقوام متحدہ کے ماہرین کا امریکا سے تارکین وطن کی تیسرے ممالک منتقلی روکنے کا مطالبہ
29 September 2026