LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

احتجاج کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر

Web Desk

29 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارٹی کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ باقی نہیں بچا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ایک پرامن سیاسی جماعت ہے اور اپنے آئینی و قانونی حق کا استعمال کرتے ہوئے 4 اکتوبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرے گی۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ پارٹی انتشار پھیلانے آ رہی ہے، بلکہ ان کا کہنا تھا کہ اس احتجاج کا بنیادی مقصد بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ان کے علاج معالجے کے حقوق کی فراہمی ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے حکومت اور پارٹی کے درمیان کسی بھی قسم کے بیک چینل رابطوں کی تردید کرتے ہوئے ان سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے علم میں ایسا کوئی پسِ پردہ رابطہ یا مذاکرات کا عمل نہیں چل رہا۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے باضابطہ اور سیاسی مذاکرات کا تمام تر اختیار اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو سونپ رکھا ہے۔