سرفراز بگٹی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو
Web Desk
29 September 2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ گلبرگ، لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے چوہدری شجاعت حسین کی مزاج پرسی کی اور ان کی صحت و تندرستی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبے میں امن و امان کی فضا، جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے پائیدار اور مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون و مشاورت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026