اعظم نذیر تارڑ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا عندیہ دے دیا
Web Desk
29 September 2026
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئینِ پاکستان میں گورنر راج اور ایمرجنسی (حالتِ اضطرار) کے نفاذ کا پورا طریقہ کار اور آئینی ضوابط واضح طور پر موجود ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اگر تمام آئینی شرائط پوری ہو جائیں اور ملک یا کسی صوبے میں ایسے حالات پیدا ہو جائیں جہاں آئین اجازت دیتا ہو، تو حکومت گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی بحث کی نوبت کیوں آئی۔ انہوں نے صوبے کی امن و امان کی خراب صورتحال کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ اور ٹانک میں 3 ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شہادت کے واقعات پیش آئے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں بدامنی کے ساتھ ساتھ گورننس کی ناکامی اور کرپشن جیسے سنگین مسائل بھی موجود ہیں، اور اگر حالات کا تقاضا ہوا تو وفاقی وزیر قانون کے بیان کے مطابق گورنر راج بھی نافذ کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026