کرسمس پر سندھ حکومت کا اہم فیصلہ، مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی اضافی عام تعطیل کا اعلان
Web Desk
16 December 2025
کراچی: سندھ حکومت نے کرسمس کی تقریبات کے پیش نظر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر 2025 کو بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اقلیتی برادری کو اپنے مذہبی تہوار بھرپور طریقے سے منانے کا موقع فراہم کرنے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔
حکومت سندھ کے محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ اضافی تعطیل صرف مسیحی برادری کے لیے ہوگی۔ اس روز سندھ حکومت کے زیرِ انتظام تمام سرکاری، خودمختار، نیم سرکاری ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز بند رہیں گے۔ تاہم، نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ انتہائی ضروری خدمات سے وابستہ عملہ اس تعطیل سے مستثنیٰ ہو گا۔
واضح رہے کہ حکومت سندھ 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش اور کرسمس کے موقع پر بھی عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر چکی ہے، جس کا اطلاق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں اور سندھ حکومت کے ماتحت دیگر اداروں پر ہو گا۔ اس طرح مسیحی برادری کو کرسمس کے تہوار پر دو دن کی تعطیلات میسر ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
این اے 77 گوجرانوالہ اور پی پی 203 چیچہ وطنی میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا آغاز
8 November 2026
برطانیہ کی اپیل کورٹ نے شامی پناہ گزین کے معاملے میں حکومتی قانونی غلطی کی نشاندہی کردی
8 November 2026
آبنائے ہرمز کے قریب 2 آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے: پاسداران انقلاب
8 November 2026
امریکی فوج نے ایران سے آنیوالے بحری جہاز کو حملہ کرکے ناکارہ بنادیا
8 November 2026
خلیج عمان میں کارگو جہاز میں آگ لگنے کے بعد اماراتی نیشنل گارڈز نے عملے کے 22 ارکان کو ریسکیو کر لیا
8 November 2026
غزہ میں بارش سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ، 70 ہزار سے زائد خیمے زیر آب
8 November 2026
انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ، فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
8 November 2026
معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
8 November 2026