امریکا کا آبنائے ہرمز پر ایران کے مکمل کنٹرول کا دعویٰ مسترد
Web Desk
28 September 2026
امریکی فوج نے پاسدارانِ انقلاب اور ایرانی عسکری حکام کی جانب سے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے دعوے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول نہیں کرتا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے پاس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر مؤثر کنٹرول کی صلاحیت رکھنے والی بحریہ موجود نہیں ہے، اور حالیہ عرصے میں امریکی فوج کی کارروائیوں اور عسکری دباؤ کے نتیجے میں ایرانی بحری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
سینٹ کام کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز پر ایران کے بے بنیاد دعوے کی سب سے بڑی دلیل یہ ہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ہزاروں تجارتی جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے بحفاظت گزر چکے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق، امریکی اور اتحادی افواج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے 2 ہزار سے زائد تجارتی جہازوں کی محفوظ آمدورفت میں کلیدی معاونت فراہم کی ہے، جبکہ اسی راستے سے ایک ارب بیرل سے زائد خام تیل بھی بحفاظت دیگر ممالک کو منتقل کیا جا ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ خطے میں تجارتی سپلائی لائن کو رواں رکھنے کے لیے امریکی اور اتحادی افواج نے آبنائے ہرمز کی مرکزی گزرگاہوں کو بارودی سرنگوں سے مکمل طور پر صاف کر دیا ہے، اور بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو زائل کرنے کے لیے تسلسل کے ساتھ حفاظتی اقدامات جاری رکھے جا رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کا چین کو اسلحہ فروخت کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: امریکی حکام
28 September 2026
چاروں صوبوں میں ترقی ہونی چاہیے، کوئی پاکستان میں مداخلت کرے گا تو بھرپور جواب دیں گے: چیئرمین سینیٹ
28 September 2026
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر مذاکرات جاری
28 September 2026
کابینہ کمیٹی اجلاس: قانون سازی کیلئے وزارتوں کو ترامیم اور سفارشات بھجوانے کی ہدایت
28 September 2026
ایرانی فوج کا آبنائے ہرمز اور خلیج فارس پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ
28 September 2026
امریکی افغانستان جنگ کمیشن کے وفد کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
28 September 2026
ثالث ملکوں کے نمائندوں کے امریکا، ایران سے الگ الگ مذاکرات متوقع
28 September 2026
بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلا کی ملاقات کا دن، 6 نام جیل حکام کو ارسال
28 September 2026