LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف پاکستان نے افغانستان میں اندرونی جھڑپوں سے متعلق الزامات مسترد کردیے

لاہور میں اجتماعی زیادتی کی شکار غیر ملکی لڑکی عدالت پیش، بیان قلمبند کرا دیا

Web Desk

28 September 2026

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی ایک غیر ملکی لڑکی کے ساتھ پیش آنے والے مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں متاثرہ لڑکی نے عدالت میں اپنا باضابطہ بیان قلمبند کروا دیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ لرزہ خیز واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا، جس کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس سی میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق، آذربائیجان کی رہائشی 20 سالہ لڑکی چند روز قبل ہی سیر و تفریح یا وزٹ کے سلسلے میں لاہور آئی تھی۔

مقدمے کے متن اور پولیس تحقیقات کے مطابق، دو نامعلوم لڑکیاں مبینہ طور پر اس غیر ملکی لڑکی کو ورغلا کر ایک کیفے میں لے گئیں جہاں ان کے تین دیگر مرد دوست پہلے سے موجود تھے۔ ملزمان چالاکی کے ساتھ لڑکی کو کیفے سے نکال کر ایک فلیٹ پر لے گئے، جہاں مبینہ طور پر اسے نشہ آور چیز کھلائی اور پلائی گئی۔ ہوش و حواس معطل ہونے کے بعد تینوں ملزمان نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی۔

عدالت میں بیان قلمبند ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا ہے، جبکہ واقعے میں ملوث نامزد ملزمان اور سہولت کار لڑکیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔