LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی

Web Desk

28 September 2026

سندھ حکومت کی جانب سے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ، منصفانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے قائم کیے گئے جوڈیشل کمیشن کی مقررہ مدت ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد کمیشن کی کارروائی 2 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں کام کرنے والے کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی مدت گزشتہ روز پوری ہو چکی ہے، اور اس کی مدت میں 15 اکتوبر تک توسیع کے لیے باضابطہ درخواست سندھ حکومت کو ارسال کی جا چکی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت کے فوکل پرسن نے کمیشن کو آگاہ کیا ہے کہ کمیشن کی مدت میں توسیع سے متعلق سمری وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے منظور کی جا چکی ہے، تاہم حتمی منظوری کے لیے اسے سندھ کابینہ کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

چونکہ سندھ کابینہ کا آئندہ اجلاس یکم اکتوبر کو متوقع ہے، اس لیے کمیشن کی کارروائی کو 2 اکتوبر تک ملتوی کرنا مناسب سمجھا گیا ہے۔ حکم نامے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر سندھ کابینہ نے کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری نہ دی تو اس صورت میں مزید کسی گواہ کو طلب نہیں کیا جائے گا، اور اب تک ریکارڈ کیے گئے تمام بیانات کی بنیاد پر تحقیقاتی رپورٹ جلد از جلد حتمی شکل دے کر جمع کرا دی جائے گی۔ تاہم، اگر مدت میں توسیع کی جاتی ہے تو نئے گواہان کو طلب کرنے کے لیے نئے نوٹسز جاری کیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ تین سینئر پولیس افسران کو تحریری سوالنامے بھی ارسال کیے جائیں گے۔