LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا

Web Desk

28 September 2026

امریکی نیوز پورٹل ’ایگزیوس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بالواسطہ مذاکرات کا ایک اور اہم دور آج منعقد ہوگا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قطری ثالث واشنگٹن اور تہران کے درمیان کسی حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اور اسی سلسلے میں وہ آج ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور امریکی صدر کے خصوصی مندوب سٹیو وٹکوف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ تاہم، ویب سائٹ کے مطابق یہ امر تاحال غیر واضح ہے کہ آیا دونوں فریق ان مذاکرات کے دوران اپنے پرانے اور گہرے اختلافات کو ختم کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے یا نہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ امریکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا ایک نیا سلسلہ شروع کر رہا ہے، جس پر ایران کی جانب سے بھی اس بات کی تائید کی گئی کہ موجودہ تنازع کے حل کے لیے سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے۔ یہ پیشرفت امریکی صدر کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور جنگ کے خاتمے سے متعلق ایران کی پیش کردہ تجویز کو مسترد کیے جانے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اس حوالے سے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات اور شرائط بالکل واضح ہیں، اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی جانب کوئی بھی قدم اٹھانا انہی شرائط کی تکمیل سے مشروط ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صرف گفت و شنید کا حل ہی فریقین کو اس دلدل سے نکال سکتا ہے۔ دوسری جانب، امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران معاشی دباؤ اور دم توڑتی ہوئی معیشت کے باعث آبنائے ہرمز کو کھولنا چاہتا ہے جبکہ امریکہ کا اس اہم آبی گزرگاہ پر مکمل کنٹرول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ایران بھی معاہدہ چاہتا ہے اور میں بھی چاہتا ہوں، لیکن ایران کی موجودہ تجویز قابلِ قبول نہیں۔”

علاقائی محاذ پر صورتحال مزید کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔ ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرم نے انتباہ کیا ہے کہ امریکہ ایران پر نیا فوجی حملہ کر سکتا ہے، جسے انہوں نے ایک انتہائی بحرانی علاقائی صورتحال قرار دیا، تاہم تہران کسی بھی ٹکراؤ کے لیے پوری طرح تیار ہے اور واشنگٹن کو اس سے کہیں زیادہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ایک بار پھر دہرایا ہے کہ ایران حقیقی سفارت کاری کے لیے بھی اتنا ہی تیار ہے جتنا کہ کسی بھی تباہ کن جنگ کے نتائج بھگتنے کے لیے۔