سہیل آفریدی کوبانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
Web Desk
28 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اور بھرپور اعتماد حاصل ہے اور پوری پارٹی وزیراعلیٰ کے تمام اقدامات میں ان کی مکمل حمایت کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک جن داخلی و سیکیورٹی چیلنجز سے گزر رہا ہے، تمام سیاسی و انتظامی دھڑوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھنا ہوگی کہ یہ حالات کو مزید خراب یا پیچیدہ کرنے کا وقت نہیں ہے، بلکہ ہم سب کو مل کر ملک کے حالات بہتر بنانے کی مخلصانہ کوششیں کرنی چاہئیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ موجودہ کشیدہ اور حساس صورتحال میں پارٹی اور صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ معاملات کو مزید بگاڑ کی طرف جانے سے بچایا جا سکے اور ملک بھر میں حالات کو معمول پر رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی استحکام اور صوبائی سیکیورٹی کے معاملے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت اور فیصلوں پر پارٹی مکمل طور پر متفق اور یکسو ہے۔
متعلقہ عنوانات
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی
13 November 2026
میر رضا کیس، جے آئی ٹی اجلاس ختم، پولیس افسران سمیت متعدد افراد کے بیانات قلمبند
13 November 2026
کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی
13 November 2026
موریطانیہ کشتی حادثہ کیس، انسانی سمگلر طارق محمود کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
13 November 2026
ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار
13 November 2026
پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا
13 November 2026
سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع
13 November 2026
ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم
13 November 2026