دنیا کے 5 امیر ترین خاندانوں میں 3 عرب شاہی گھرانے شامل، والٹن خاندان سرفہرست
Web Desk
16 December 2025
معروف عالمی جریدے بلوم برگ کی جانب سے رواں سال کے لیے جاری کی گئی دنیا کے 25 امیر ترین خاندانوں کی فہرست میں حیرت انگیز طور پر پہلے پانچ مقامات پر تین کا تعلق عرب دنیا سے ہے۔ یہ تمام خاندان نہ صرف مالی طور پر مستحکم ہیں بلکہ عالمی اثر و رسوخ اور طاقت کے لحاظ سے بھی اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔
بلوم برگ کی اس فہرست میں شامل تمام 25 خاندانوں کی مجموعی دولت 2.9 ٹریلین ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جس میں رواں سال 358.7 ارب ڈالر کا شاندار اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
فہرست میں ریٹیل مارٹ ‘والمارٹ’ کے مالک والٹن خاندان (امریکا) 513.4 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین خاندانوں میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔
تاہم، سرفہرست 5 خاندانوں میں تین عرب طاقتور خاندان شامل ہیں:
-
آل نہیان (متحدہ عرب امارات): ابوظبی کے حکمران خاندان کو 335.9 ارب ڈالر کی مجموعی دولت کے ساتھ دنیا کا دوسرا امیر ترین خاندان قرار دیا گیا ہے۔
-
آل سعود (سعودی عرب): سعودی عرب کا شاہی خاندان 213.6 ارب ڈالر کی دولت کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔
-
آل ثانی (قطر): قطر کے حکمران خاندان آل ثانی کی مجموعی دولت کا تخمینہ 199.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے اور یہ چوتھے نمبر پر ہیں۔
اس طرح، پہلے چار مقامات میں سے تین پر عرب خاندان قابض ہیں، جو خطے کی بڑھتی ہوئی معاشی اور مالیاتی قوت کی عکاسی کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکا کو خطے میں محاصرے میں لیا جانا چاہئے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
31 August 2026
خلیجی ریاستوں کو نشانہ بنانے کی ایرانی پالیسی ناکام ہو چکی: انور قرقاش
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
اسرائیل اور یونان کے درمیان 3.5 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے
31 August 2026
سندھ طاس معاہدہ, پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم
31 August 2026
عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی آج پانچویں برسی منائی جارہی ہے
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026