LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
4 اکتوبر کا لانگ مارچ فی الحال حتمی ہے، مگر حالات کے مطابق فیصلے کا حق رکھتے ہیں: سینیٹر علی ظفر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر قسط کیلئے مذاکرات کا آغاز حکومت کا یکساں گیس ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ، آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری نیتن یاہو نے اماراتی صدر کی دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کیا: اسرائیلی وزیراعظم دفتر حافظ نعیم سے منسوب لغو بات پھیلائی جا رہی ہے: لیاقت بلوچ قطر نے ہمارے مؤقف سے امریکا کو آگاہ کر دیا، اب جواب کا انتظار ہے: عراقچی پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد سعودی عرب کی سلامتی پاکستان کیلئے ریڈ لائن ہے: مولانا طاہر اشرفی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں آپریشنز، 7 دہشت گرد جہنم واصل امریکا، اسرائیل کی ایران کو پسماندگی میں دھکیلنے کی کوشش ناکام ہوگئی: ایرانی سپریم لیڈر ٹرمپ کی ایران کو پابندیوں میں ریلیف اور منجمد اثاثوں کی پیشکش کی تردید سلامتی کونسل: پاکستان کا 1967 کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے فوری قیام کا مطالبہ کلابریا ضمنی انتخاب، میلونی کی حکمران اتحادی جماعت نے اہم نشست دوبارہ حاصل کرلی

بالائی و وسطی پنجاب میں پیر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Web Desk

28 September 2026

محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت ملک کے بالائی حصوں میں پیر کے روز گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی متوقع ہے، جس کے تحت اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب کے علاوہ بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ابرِ کرم برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ اس موسمی سلسلے کے دوران بعض مقامات پر تیز بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری (اولے پڑنے) کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چند علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ ملک کے دیگر میدانی و جنوبی علاقوں میں موسم بنیادی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔