LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی امریکی فضائی اڈے کے قریب ہنگامی صورتحال، متعدد افراد گرفتار نورستان جھڑپ، پاکستان نے افغان طالبان کے الزامات مسترد کر دیے: وزراتِ اطلاعات بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 96 گھنٹوں میں 71 سے زائد دہشتگرد ہلاک پاک بحریہ کی آبدوز ہنگور کا لائیو ویپن فائرنگ کا شاندار مظاہرہ امریکی ایف بی آئی کی مطلوبہ فہرست میں شامل مفرور پاکستانی نژاد ڈاکٹر زاہد الاسلام سے متعلق نیا بیان جاری اقوام متحدہ میں شہباز شریف کا خطاب فلسطینی مشن نے سوشل میڈیا پر نمایاں کر دیا وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں 27 افراد ہلاک، متعدد زخمی

بانی پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد ہے، انہیں ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: بیرسٹر گوہر

Web Desk

27 September 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی بانی کی طرف سے انہیں ہٹانے کا کوئی پیغام نہیں بھیجا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی سہیل آفریدی کے خلاف کوئی ہدایت یا پیغام جاری نہیں کیا۔ موجودہ حساس حالات میں اس طرح کی بے بنیاد خبریں چلانا ایک انتہائی نامناسب طرزِ عمل ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اور غیر مشروط اعتماد حاصل ہے، اور تحریک انصاف ہر قدم پر ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔

موجودہ ملکی صورتحال پر بات کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ سب کو یہ سمجھنا چاہیے کہ یہ وقت حالات کو مزید خراب کرنے کا ہرگز نہیں ہے، بلکہ یہ وقت اس بات کا متقاضی ہے کہ تمام متعلقہ فریق ملک کے حالات کو بہتر بنانے کے لیے مخلصانہ کوششیں کریں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس وقت تمام تر کاوشیں اس امر پر مرکوز ہونی چاہئیں کہ معاملات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔