حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہ کیا: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
27 September 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں ایک احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں اور آئی پی پیز کے ساتھ کیے جانے والے معاہدوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کے ناجائز معاہدوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوتِ خرید شدید ترین متاثر ہو چکی ہے۔
حفاظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت کو 400 روپے فی لٹر تک پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے پیٹرول پر عائد لیوی کو کڑے الفاظ میں ’’جگا ٹیکس‘‘ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے فوری طور پر ختم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ طاقتور مافیاز اور آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے، اور حکومت کی جانب سے حالیہ ریلیف پیکیج بھی دراصل جماعت اسلامی کے مسلسل احتجاج کا ہی نتیجہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ملک میں ٹیکسوں کی وصولی کا بڑا حصہ بیرونی و اندرونی قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ ہو جاتا ہے، جبکہ اس وقت پاکستان کو ایسی کسی معاشی صورتحال کا سامنا نہیں ہے کہ اسے ڈیفالٹ کا خطرہ ہو۔ حکومت کو اپنی شاہانہ اخراجات میں کمی لانا ہوگی۔
پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے الزام عائد کیا کہ ملک کے مشکل ترین معاشی حالات میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب نے 11 ارب روپے کا نیا جہاز خریدا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی پالیسیوں کی وجہ سے پنجاب میں زراعت، تعلیم اور دیگر اہم شعبوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور سرکاری تعلیمی نظام تباہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے بطور مثال ذکر کیا کہ گھوٹکی کے ایک سرکاری اسکول میں کل 23 طلبہ کے مقابلے میں 35 اساتذہ تعینات ہیں، جو حکومتی نااہلی اور انتظامی نظام کے سنگین بگاڑ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ملک بھر میں جماعت اسلامی کے احتجاجی کیمپ عوام کے حقوق کی بازیابی تک جاری رہیں گے اور عوام کو اپنے بنیادی حقوق کے لیے شعور بیدار کرنا ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
یمنی فورسز کا حوثی فوجی کیمپ پر فضائی حملہ، 7 افراد ہلاک
27 September 2026
پاکستان کا افغان طالبان کو ڈی مارش، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج
27 September 2026
ماسکو میں عالمی مذہبی اجتماع، حسین محی الدین قادری پاکستان کی نمائندگی کریں گے
27 September 2026
بانی پی ٹی آئی کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر مکمل اعتماد ہے، انہیں ہٹانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں: بیرسٹر گوہر
27 September 2026
امریکا سفارت کاری کرے یا مقابلہ، ایران دونوں کیلئے تیار ہے: عباس عراقچی
27 September 2026
امریکا کو جواب دینا ہوگا، مذاکرات چاہتا ہے یا خلل ڈالنا؟ ایرانی صدر
27 September 2026
مبینہ زیادتی کیس: غیر ملکی خاتون بیان ریکارڈ کرانے کیلئے پیر کو عدالت طلب
27 September 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے، معاشی کارکردگی اور اصلاحات پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی
27 September 2026