LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 339 پوائنٹس کی کمی راولپنڈی میں غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپے میں 61 ملزمان گرفتار شنگھائی تعاون تنظیم کا کوآرڈینیشن اجلاس، بھارتی وفد کی اسلام آباد آمد پی ٹی آئی کالعدم ٹی ٹی پی کی بی ٹیم، مالی معاونت میں ملوث ہے: وفاقی وزرا ٹانک: پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، فائرنگ سے 3 اہلکار شہید نیتن یاہو اچانک ابوظہبی پہنچ گئے، اماراتی صدر سے ملاقات کی: برطانوی میڈیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے تمام قانونی تقاضے پورے، کچھ بھی ہوسکتا ہے: امیر مقام میر رضا علی قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کی مدت ختم، کارروائی 2 اکتوبر تک ملتوی اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث اٹک پل اور راستوں کی بندش کے خلاف کیس امریکا اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا نیا دور آج ہوگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ آبنائے ہرمز میں امریکی زیرِ آب ڈرون پکڑنے کا ایرانی دعویٰ، واشنگٹن نے مسترد کردیا خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے آپشن پر بیک ڈور کام چل رہا ہے،طارق فضل چوہدری پاک بحریہ کی نئی شامل کی گئی آبدوز کی پہلی لائیو ویپن فائرنگ کامیابی سے مکمل عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی علی امین گنڈاپور کے گھر آمد

Web Desk

27 September 2026

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پہنچ گئے، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کے مطابق، جب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سابق وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچے تو خود علی امین گنڈاپور نے ان کا پُرتقاست استقبال کیا۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے گزشتہ روز ضلع ڈی آئی خان کے علاقے درازندہ میں پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے ہولناک خودکش حملے میں زخمی ہونے والے افراد سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور نے ہسپتال کے مختلف وارڈز میں جا کر زیرِ علاج زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے ڈاکٹروں اور انتظامیہ سے زخمیوں کی صحت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی اور انہیں بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ترجمان کے مطابق، اس اہم دورے اور ہسپتال کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی علی امین گنڈاپور کی رہائش گاہ پر ایک اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر روشنی ڈالی جائے گی۔