LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ ابھی تک میرے پاس نہیں آیا: سپیکر قومی اسمبلی کراچی بندرگاہ پر موجود 6 بھارتی شہریوں کو قونصلر رسائی فراہم کی جائے گی ایس سی او، ای سی او اجلاسوں بارے متعلقہ ادارے مؤثر ہم آہنگی یقینی بنائیں: اسحاق ڈار پنجاب اسمبلی کا 47 واں اجلاس 16 نومبر کو طلب کر لیا گیا سیاسی سرگرمیاں تیز، بلاول بھٹو اسلام آباد پہنچ گئے، اہم ملاقاتیں متوقع ریکوڈک منصوبہ پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے: وزیراعظم امریکا غیر قانونی کارروائیاں بند، جنگی نقصانات کا ہرجانہ ادا کرے: عباس عراقچی سپریم کورٹ میں زیر التوا فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے اہم فیصلہ روس میں شاپنگ مال کو بم سے اڑانے کی سازش ناکام، وسط ایشیائی ملزم گرفتار چینی کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے: اسحاق ڈار انتخابی اصلاحات کمیٹی، مسلم لیگ ن نے 11 ارکان کے نام تجویز کر دیئے پاکستان 2050 سے پہلے دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا: شہباز شریف معدنی وسائل کو قومی ترقی اور معاشی خوشحالی میں تبدیل کرنا ہوگا: فیلڈ مارشل پاکستان میں گڈ گورننس اور ترقی کیلئے 77 فیصد شہری نئے صوبوں کے حامی ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.46 فیصد کمی، سالانہ شرح 11.21 فیصد ریکارڈ

بہاولپور: این اے 168 ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری، 20 امیدوار میدان میں

Web Desk

27 September 2026

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 168 بہاولپور-5 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جہاں 20 امیدواروں کے درمیان سیاسی معرکہ برپا ہے。 الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حلقے میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 83 ہزار 143 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، جن میں 2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد اور 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ ووٹرز کی سہولت کے لیے 292 پولنگ اسٹیشنز اور 896 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں، جن میں 130 مرد، 130 خواتین اور 32 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں۔

سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، جبکہ امن و امان کی صورتِ حال کو قابو میں رکھنے کے لیے پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی ایک ایک کمپنی کو ریزرو کے طور پر الرٹ رکھا گیا ہے۔ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک محمد اقبال چنڑ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس ضمنی معرکے میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر مرحوم کے بیٹے ملک منیر اقبال چنڑ اور سابق وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ کے بیٹے ولی داد چیمہ بطور آزاد امیدوار آمنے سامنے ہیں، جس کے باعث حلقے میں کڑا مقابلہ توقع کیا جا رہا ہے۔