LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغان سرزمین سے دہشت گردی ختم کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار بھارت ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی میں ملوث ہے: صائمہ سلیم پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دہشت گردوں کے ساتھ ہے: خواجہ آصف اسلام آباد میں احتجاج کے تماشے کو ہمیشہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا: رانا ثنا امریکا کے ساتھ براہ راست بات اعتماد کے شدید فقدان کے باعث ممکن نہیں: ایرانی صدر کانگو میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، آڈیٹر جنرل سمیت 14 فوجی افسران ہلاک امریکا سے واپسی پر وزیراعظم لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گے امریکی صدر نے ایران کی سات روزہ جنگ بندی کی تجویز مسترد کردی طالبان رجیم کی بدترین کارکردگی، افغانستان جنوبی ایشیا کا ناکام ترین ملک قرار بی جے پی کا ہندوتوا ایجنڈا، بھارت میں اسلام دشمنی سر چڑھ کر بولنے لگی وزیراعظم یو اے ای کے بھائی کی وفات، پاکستانی صحافیوں کی جانب سے تعزیتی ریفرنس وزیر داخلہ سندھ نے ہندو تاجر کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا امریکا، عراق معاہدہ: بغداد میں امریکی سفارتخانے کا کنٹرول مقامی انتظامیہ کے سپرد نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی شی جن پنگ عظیم رہنما، چین نے انکی قیادت میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں: ایلون مسلک

نیتن یاہو ہولناک نسل کشی کے معمار، فلسطینیوں بارے جھوٹ پھیلاتے ہیں، ظہران ممدانی

Web Desk

26 September 2026

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں خود پر کی جانے والی براہِ راست تنقید کا سخت اور کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں “ہولناک نسل کشی کا معمار” قرار دیا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے خطاب میں ظہران ممدانی کو “یہود مخالف میئر” قرار دیتے ہوئے طنز کیا تھا کہ وہ انہیں نیویارک آنے اور بولنے سے روکنے میں ناکام رہے، جس کے جواب میں میئر نے نیتن یاہو پر فلسطینیوں پر جاری مظالم اور جنگ کے حوالے سے عالمی برادری سے جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔

ظہران ممدانی نے واضح کیا کہ نیتن یاہو کو بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کی جانب سے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر وارنٹِ گرفتاری کا سامنا ہے اور وہ غزہ کے انسانی بحران پر پردہ ڈالنے کے لیے اقوامِ متحدہ جیسے اہم عالمی پلیٹ فارم کا سہارا لے رہے ہیں۔ میئر نیویارک نے نیتن یاہو کے بیانات پر ردِعمل میں اپنی سرکاری رہائش گاہ گریسی مینشن میں غزہ سے تعلق رکھنے والے متاثرہ فلسطینی خاندانوں کے ساتھ زیتون کا درخت لگانے کی ویڈیو شیئر کی اور پیغام دیا کہ ہماری تمام تر دعائیں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہیں۔