پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے: فواد چودھری
Web Desk
26 September 2026
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے لانگ مارچ کو مؤخر کرنا ملک میں جاری شدید سیاسی درجہ حرارت کو کم کرنے کی آخری امید ثابت ہو سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ آئینی و سیاسی عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے جائز مطالبات پر باضابطہ بات چیت کا آغاز کرے۔
فواد چوہدری نے ملک میں سیاسی استحکام کی تجویز دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بنی گالا منتقل کیا جائے اور دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو بھی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی کی سینئر سیاسی قیادت کو مذاکراتی عمل کا حصہ بنایا جائے تو حالات کو معمول پر لایا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری کا یہ بیان ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد آیا ہے جن میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ کو اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجاویز پر غور کرنے کی اطلاعات دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاک بحریہ نے سمندر میں گرنے والے کارگو طیارے کے بلیک باکس کی نشاندہی کر لی
30 September 2026
2 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے دی گئی
30 September 2026
چھوٹے دکانداروں کے لیے خصوصی ٹیکس سکیم ابتدائی مرحلے میں ہے: ایف بی آر
30 September 2026
امریکا سے مذاکرات پہلے سے زیادہ سنجیدہ اور مختصر ہوسکتے ہیں: عراقچی
30 September 2026
امریکا اور ایران میں پیغامات کا تبادلہ، اتفاق رائے کی کوشش جاری ہے: قطر
30 September 2026
سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں، پنک بس سروس اور بی آر ٹی ڈپو کی سولرائزیشن کا افتتاح کر دیا
30 September 2026
خیبرپختونخوا میں امن کی صورتحال ابتر، پولیس کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا: اختیار ولی خان
30 September 2026
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، پٹرول و ڈیزل مزید سستا ہوگیا
29 September 2026